Monday, June 30, 2014
روزے کتنےهوں گے ؟
روزے کتنے هو ں گے ؟ یه سوال هر ایک کی زبان پر هوتا هے ، همیں انگریزی سال کے هر مهینے کی هر تاریخ یاد هوتی هے لیکن بدقسمتی سے هم میں سے بهت سے لوگوں کو اسلامی تاریخ تو دوز کی بات اسلامی مهینه حتی که اسلامی سال بھی یاد نهیں لیکن رمضان المبارک کے آتے هی هر کو ئی دن گن رها هوتا هے اور حساب لگا رها هوتا هے که کتنے روزے ره گئے ، کتنی عجیب بات هے که وه مهینه جو همیں الله تعالی نے تحفے کے طور پر دیا هے جس میں رحمتون کا نزول هوتا هے همیں اسی مهینه کے جلد گزر جانے کا انتظار هوتا هے ، هم ٢٩ روزے تو جیسے تیسے رکھ لهتے هیں لیکن اگر تیسواں روزه رکھنا پڑ جائے تو مصیبت هو جاتی هے ، هم یه بھول جاتے هیں که الله تعالی کو هماری حالت په رحم آتا هے تو وه ایک دن مزید بڑھا دیتا هے که هے کوئی جو مجھ سے مانگے اور میں بخشوں مگر همیں عید کا انتظار نهیں هوتا بلکه رمضان کے ختم هونے کا انتظار هوتا هے، الله پاک سے دعا هے که وه اس ماه مبارک میں همیں زیاده سے زیاده عبادت کرنے اور اپنے گناه بخشوانے کی توفیق عطا فرمائے اور اس رمضان کو همارے لئے رحمت کا ذریعه بنا دے
آمین
آمین
وزیر اعلی بلو چستان فیصلہ کر کےپریشان
وزیر اعلی بلوچستان عبالمالک بلوچ کو ارسلان افتخار کی تعیناتی کا فیصلہ مہنگا پڑا ، متنازع شخص کو تعینات کرنے پر اپنے ہی وزرا خلاف ہو گئے، فیصلہ واپس لینے کیلئے دباو
علامہ طاہرالقادری کو لگا ایک اور دھچکا
سانحہ ماڈل ٹاون شیباز شریف، رانا ثنااللہ اور پولیس افسران کے خلاف مقدمات درج کرنے کی درخواست خارج ، ایڈیشنل سیشن جج کا لاھور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت
وزیراعلی خیبر پختونخواه نے سب کو بتا دیا
وزیراعلی خیبر پختونخواه پرویز خٹک نےبتا دیا که اسمبلی ختم کرنے کا کوئی پروگرام نهیں ، کیونکه یهاں کسی نے دھاندلی کا الزام نهیں لگایا
موسمی انقلاب کہا کس نے ؟
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طایرالقادری کا انقلاب موسمی ہے ، وزیر اعظم اپنی سمت درست رکھیں
قائم علی شاہ کی آرمی چیف سے ملاقات
وزیر اعلی سندھ نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور آئی ڈی پیز کیلئے 5 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا
تحریک انصاف کی دھاندلی کی درخواست پر فیصلہ آگیا
الیکش ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 لاھور میں دھاندلی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے انتخابی عمل کو درست قرار دیا ،مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست پی ٹی آئی کے امیدوار نے دائر کی تھی
کاشغر سے گوادر ریلوے لائن
چین نے کاشغر سے کراچی ریلوے لائن منصوبہ پر ابتدائی تحقیقی جائزہ شروع کر دیا ہے اور اس ضمن میں فنڈز بھی مختص کر دئے ہیں
رمضان المبارک میں سی این جی کا نیا شیڈول جاری
اعلامیے کے مطابق سندھ میں سی این جی سٹیشن منگل ، جمعرات اور ہفتہ کے روز بند رہیں گےجبکہ پنجاب میں سی این جی سٹیشنز پیر اورجمعرات کی صبح 6 سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے
پہلا روزہ افطاری قریب
آج پہلا روزہ تھا اور اب افطار کا وقت قریب ہے امید ہے تمام ساتھیوں کا روزہ اچھا گزرا ہو گا ، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہماری عبادات کو شرف قبولیت بخشے اور اس رمضان کو ہمارے لئے نجات کا ذریعہ بنا دے
آمین
وزیر اعلی پنجاب نے دی مبارکباد
گندم کی ریکارڈ کاشت ہونے پر کاشتکار بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں - وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف
اس سال گندم کی ریکارڈ پیداوار 1 کروڑ 94 لاکھ 70 ہزار ٹن ہوئی
علامه طاهرالقادری کے مطالبات پیش کرنے سے پهلے هی منظور
وفاقی وزیر ریلوے خواجه سعد رفیق کا کهنا هے که حکومت آل پارٹیز کانفرنس میں کئے گئے طاهرالقادی کے مطالبات پهلے هی حکومت تسلیم کر چکی هے
میر علی میں بمباری
میر علی میں جیٹ طیاروں کی بمباری جاری، تازه کاروائی میں ١٦ شدت پسند هلاک-
آئی ایس پی آر
Sunday, June 29, 2014
بنوں میں عضب خان کی آمد
بنوں کے آئی ڈی پیز کیمپ میں بچے کی پیدائش ، نام آپریشن ضرب عضب کی نسبت سے عضب خان رکھ دیا، پاک آرمی کی طرف سے تحائف دئیے گئے
کیا آپ کو روزه تنگ کرتا هے؟
رمضان کا مهینه شروع هوتے هی ایک بات جو زیاده سننے کو ملتی هے که مجھے روزه تنگ کررھاهے یا مجھے روزه لگ گیا هے، کیا اس میں کوئی حقیقت هے یا هم محض اپنا غصه نکالنے کی خاطر یه که دیتے هیں؟ کیا روزه کسی کو تنگ کر سکتا هے، کیا هم بھوک یا پیاس لگنے کو تنگ کرنا که رهے هوتے هیں؟
٣٠ جون اور مالدار لوگوں کی پریشانی
هر سال جیسے هی جون کا مهینه آتا هے اپنے ساتھ مساءل لاتا هے کیونکه اس مهینه میں حکومت آنے والے سال کا بجٹ پیش کرتی هے اورهر کسی کی نظر لگی هوتی هے که بجٹ میں کتنی تنخواه بڑھتی هے ، کونسا نیا ٹیکس لگتا هے ، کونسی چیز کتنی مهنگی هوتی هے وغیره لیکن میں یهان اس مو ضوع سے هٹ کر ایک اهم معاملے کی نشاندهی کرنا چاهتا هوں- بحثیت مسلمان اگر هم صاحب نصاب هیں تو زکواة هم پر فرض هے لیکن عام طور پر اسے زیاده اهمیت نهیں دی جاتی، جیسے هی ٣٠ جون قریب آتا هے هر ایک کو فکر لاحق هو جاتی هے که کهیں اکاونٹ میں سے زکواة نه کاٹ لی جاءے اور اس سے بچنے کی خاطر طرح طرح کے جتن کیے جاتے هیں ، هم اسلام کی تعلیمات کو ایک طرف رکھ کر اس کٹوتی سے بچنے کیلیے سب کچھ کر گزرتے هیں هم یه بھی بھول جاتے هیں که هم یهاں تو فراڈ کر کے پیسے بچا لیتے هیں جب آخرت میں هم سے سوال کیا جاے گا تب همارے پاس جواب نهیں هو گا، الله تعالی سے دعا هے که هم سب کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرماے
آمین
رمضان المبارک رحمتوں کے نزول کا مهینه
رمضان المبارک کا چاند نظر آتے هی گھروں میں رونق آ جاتی هے خواتین سحری کا اهتمام کرنے لگتی هیں تو مرد حضرات اور بچے تراویح کی تیاریوں میں مصروف هو جاتے هیں هر طرف عجیب خوشی کا منظر هوتا هے اس مهینے کی برکتوں سے مساجد میں نمازیوں کی تعداد میں خود بخود اضافه هو جاتا هے یوں تو نماز دن میں پانچ بار بحثیت مسلمان هم پر فرض هے لیکن رمضان کی برکتوں سے همیں کچھ دنوں کے لءے هی سهی یه فرض ادا کرنے کا موقع مل جاتا هے یه الله تعالی کی رحمت هی هے جو همیں اپنی طرف کھینچ لیتی هے ورنه هم تو اسے بھلا چکے هیں رمضان ا لمبارک کی با برکت ساعتوں کا تقاضا هے که هم ان بابرکت لمحات کو رب ذوالجلال کی خوشنودی حاصل کرنے میں صرف کریں ، الله تعالی سے دعا هے که وه اس ماه مبارک کے طفیل هماری ٹوٹی پھوٹی عبادات کو شرف قبولیت بخشے اور همارے لیے اسے جهنم سے نجات کا ذریعه بنا دے
آمین
فخرو بھائی نے چپ کا روزہ توڑ دیا
' دھاندلی کا نعرہ وہی لگاتے ہیں جن کے پلے کچھ نہیں سابق الیکسن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم
عمران خان کا مارچ کس لیے ؟
ہمارا لانگ مارچ آزاد عدلیہ کیلئے تھا جبکہ عمران خان کا مارچ وزیراعظم بننے کیلئے ہے- عابد شیر علی
افطار پارٹیوں پر پابندی
وفاقی اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومتوں نے سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کر دی
ملک بھر میں نماز تراویح کے اجتماعات
رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ آتے ہی مسجد میں نمازیوں کا رش ، تراویح کے اجتماعات ، حکومت کا سحری ؛ افطاری اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
آل پارٹیز کانفرنس کے دوران شرکاء نیند پوری کرتے رهے
آل پارٹیز کانفرنس میں علامه صاحب کے طویل خطاب کے دوران مختلف شرکاء جن میں شیخ رشید ،چوهدری شجاعت، احمد رضا قصوری اور دیگر شامل هیں نیند پوری کرتے رهے
طاهر القادری خود ذمه دار
وفاقی وزیر ریلوے خواجه سعد رفیق کا کهنا هے که سانحه ماڈل ٹاءون کے ذمه دار خود طاهرالقادری هیں کیونکه وه کارکنان کو تصادم پر اکساتے رهے
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
تمام اهلیان وطن کو رمضان مبارک، الله پاک سے دعا که یه رمضان همارے لئے رحمت اور بخشش کا ذریعه بن جائے اور زیاده سے زیاده رحمتیں سمیٹنے کی توفیق دے آمین
ملک ریاض ایک لاکھ آئی ڈی پیز سنبھالیں گے
بحریہ ٹئون کے چیئرمین ملک ریاض نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کے بحریہ ٹائون ایک لاکھ آئی ڈی پیز کی مکمل کفالت کرے گا اس سلسلے میں جلد از جلد معاملات طے کئے جایئں
پرویز رشید کا چوہردری پرویز الہی سے سوال ؟
وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی سے سوال کیا کہ انھوں نے سانحہ لال مسجد پر پرویز لشرف سے استعفی کیوں نہین مانگا تھا
عابد شیر علی کا عمران خان کو ایک بار پھر چیلنج
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ان کے خلاف الیکشن لڑنے کا چیلنج کر دیا ، میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خا ان کے خلاف الیکسن لڑ لیں پتہ چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہے-
آل پارٹیز کانفرنس مشترکه اعلامیه جاری
تمام مقدمات ختم کئے جائیںاز سر نو ٣رکنی کمیشن بنایا جائیں سیکٹری داخله اور پولیس افسران کو فارغ کیا جائے
آل پارٹیز کانفرنس اور طاهر القادری کے مطالبات
طاهرالقادری کی آل پارٹیز کانفرنس کا شهباز شریف سے مستعفی هونے کا مطالبه - کمیشن بنانے کا مطالبه جسےوزیراعظم سے تحقیقات کا اختیار هو
نجم سیٹھی کے 35پنکچر اور حقائق
عمران خان کے بہاولپور کے جلسے میں کئے گئے مطالبات میں سے ایک پوائنٹ نجم سیٹھی پر لگائے گئے الزامات میں ان مطالبات پر چند باتیں آپ کے گوش گزار کرنی ہیں- نجم سیٹھی کو وزیر اعلی پنجاب کیلئے پیپلز پارٹی نے نامزد کیا تھا جبکہ اور ان کی بطور وزیر اعلی نامزدگی کو پی ٹی آئی سامیت تمام جماعتوں نے تسلیم کیا تھا- بعد ازاں عمران خان کے ساتھ نجم سیٹھی کے تعلقات ٹھیک رہے اور خان صاحب کے اعتراض پر ہی سیٹھی صاحب نے قمرازمان کو چیف سیکٹری پنجاب نہیں لگایا تھا اور باقی تمام صوبوں سے ہٹ کر پنجاب کی تمام موجودہ افسران کو ہٹا دیا گیا تھا - تا ہم پھر بھی چونکہ عمران خان کو ان کی تعیناتی اور کارکردگی پر اعتراض ہے تو اس کا فیصلہ سڑکوں پر تو ہو نہیں سکتا اور خان صاحب پہلے ہی کافی وقت ضائع کر چکے ہیں انھیں چاہئے کہ وہ عدالتوں پر اعتماد کرتے ہوئے اس معاملے کو عدالت میں لے کے جایئں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہو سکے-
پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس
پاکستان عوامی تحریک کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس آج منہاج القران سیکریٹیریٹ منعقد کی جارہی ہے- جسمیں ؛چوہدری برادران کی مسلم لیگ (ق) شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ سمیت مختلف جما عتیں شریک ہونگی- اس وقت ملک میں دو حکومت مخالف تحریکیں چل رہی ہیں اور اسی وقت جنوبی وزیرستان میں طالبان کے خلاف ملکی تاریخ کا ایک بڑا آپریشن جاری ہے اس وقت چاہئے تھا کہ ملک کی تمام سیاسی قوتیں تمام سیاسی عداوتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس آپریشن کے ختم ہونے تک تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیتیں اور آپریشن کی وجہ سے گھرسے بے گھر ہونے والے آئی ڈی پیز کیلئے کام کرتیں لیکن لگ اس طرح رہا ہے کہ یہاں کسی کو ان بے سہارا لوگوں کی پرواہ نہیں اور ہر کوئی اپنے مفادات کے پیچھے بھاگ رہا ہے- اب دیکھنا یہ ہے کہ علامہ صاحب آج کی اس بیٹھک میں حکومت کو کتنی مہلت دیتے ہیں یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی پہلے ہی اس کانفرنس میں شرکت سے انکار کر چکے ہیں
Saturday, June 28, 2014
طویل ترین روزه؟
سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان المبارک کا بابرکت مهینه شروع، پاکستان میں پهله روزه کل بروز سومواز هو گا، دنیا کے مختلف ممالک میں روزے کا دورانیه مختلف هو گا جبکه طویل ترین دورانیه ڈنمارک میں ٢٢ گھنٹے هو گا، اس بابرکت مهینه کی برکتوں سے مستفید هونے کیلےء تیا هو جاءیں .
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ، پاکستان کو ملی ایک بڑی کامیابی
پاکستان آی سی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن منتخب، چیرمین پاکستان کرکٹ کونسل نجم سیٹھی پاکستان کی نماءندگی کریں گے
آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظهار کر دیا
آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کی پالیسیوں کو صیحیح سمت میں قرار دیتے هوءے 55 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی
فٹبال ورلڈکپ برازیل نے چلی کو هرادیا
فٹبال ورلڈکپ برازیل بمقابله چلی اضافی وقت میں بھی میچ برابر، دونوں ٹیموں کی طرف سے عمده کھیل پیش کیا گیا ، فیصله پینالٹی شوٹس پر هوا اور برازیل چلی کو هرا کر فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں پهنچ گیا.
یه هے پی ٹی آئی کی تبدیلی
خیبر پختونخواه ' وزیر اعلی ھاوس کیلیے پچھلے سال کی نسبت تین گناه زیاده فنڈ مختص. وزراء اور ممبران اسمبلی کی تنخواهوں میں سو فیصد اضافه
رسلان افتخار کی تعیناتی کس نے کی؟
ارسلان افتخار کی تعیناتی وزیر اعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کی. جس نے جو پوچھنا هے مجھ سے پوچھے،عبدالمالک بلوچ
طاهر القادری کی آل پارٹی کانفرنس
اے این پی اور پاکستان پیپلز پارٹی نے طاهر القادری کی آل پارٹی کا شرکت سے انکار
١١:٤٥ اور نواز شریف کی وکٹری سپیچ
عمران خان کے وکٹری سپیچ سے متعلق مطالبه پر میں صرف یه کهوں گا که تقریر میڈیا پر کی تھی اور اس وقت تمام عمله اور تمام پارٹیوں کے پولنگ ایجنٹ پولنگ اسٹیشن میں تھے اور وهاں جیو نهیں تھا که عمله نے وه تقریر دیکھی اور رزلٹ تبدیل کر دیا.
عدلیه کو الیکشن میں خود عمران خان کے مطالبه پر ریٹرنگ افسران دینے کا کها گیا.
ریٹرنگ افسران عدلیه سے لینے کا مطالبه عمران خان کا اپنا تھا، ایک اور غلط فیصله خود اپنا هی نکلا اب پھر معافی مانگنی پڑے گی.
رمضان المبارک کا چاند نظر نهیں أیا
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نهیں آیا
پهلا روزه سوموار کو هو گا
باجوڑ ایجنسی میں کل پهلا روزه هو گا. ملک میں ایک بار پھر دو عیدیں هونے کا امکان.
وزیرستان آپریشن اور ہماری ذمہ داریاں
پاکستان عرصہ دراز سے دہشت گردی کی جنگ میں نہ چاہتے ہوئے بھی ایک فریق بنا ہوا ہے اور پاکستانی قوم اس جنگ کا خمیازہ بھگت رہی ہے - اس جنگ میں پچاس ہزار سے زیادہ معصوم شہری اپنی جانوں کا نظرانہ دے چکے ہیںاور ہماری ناتواں معیشت اربوں ڈالرز کا نقصان برداشت کر چکی ہے لیکن یہ جنگ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی' اسی سلسلے کی کڑی حالیہ وزیرستان آپریشن جس میں تقریبا پانچ لاکھ افراد کو گھر سے بے گھر ہونا پڑا- وہ جو کبھی گھر والے ہوا کرتے تھے آج در در کی ٹھوکریں کھا رہیں ہیں' جو دوسروں کی مدد کرتے تھے آج خود کسی کی مدد کے منتظر ہیں' حالات کی ستم ظریفی دیکھئے کہ جو اپنے چچا زاد تک کے سامنے نہیں جتے تھے آج بے یارومددگار کھلے کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں جہاں پردے کا کوئی بندوبست ہی نہیں- ہمیں اس صورتحال سے سبق سیکھنا چاہیئے اور ان لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیئے' کیونکہ وہ آج اس ملک اور قوم کی خاطر در در کے دھکے کھا رہے ہیں'- ہی ایسا مسئلہ ہے جس سے اکیلے حکومت کیلئے نمٹنا ممکن نہیں آج ہمیں بحثیت قوم اسے اپنا فرض سمجھ کے ان افراد کی مدد کرنی ہو گی' تا کہ انھیں اس بات کا احساس نہ ہو کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اکیلے ہیں' یہاں میں تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراھان کو کہنا چاہوں گا کہ اس مو قع پر تمام سیاسی رنجشیں بھلا کر ایک قوم بن جائیں اور اپنے ورکرز کو بھی تمام سیاسی وابستگیاں بالائے طاق رکھتے ہوئے اس اہم مسئلے پر متحد رہنے کا کہیں تا کہ اس دہشت گردی کی لعنت کو ہمیشہ سے ملک پاکستان سے ختم کیا جا سکے
چاند اپنا اپنا
رمضان المبارک کی آمد اور چاند کا تنازعہ
پاکستان میں ہمیشہ سے رمضان المبارک اور عید ا لفطر کے چاند پر اختلاف رہا ہے کیونکہ باقی دس مہینے تو کسی کو کوئی پرواہ ہی نہیں ہوتی کہ چاند نظر آیا یا نہیں لیکن جونہی رمضان آتا ہے ایک نئی بحث شروع ہو جاتی ہے ' اس بار صورتحال ' تھوڑی مختلف نظر آتی ہے کیونکہ خیبر پختونخواہ میں تبدیلی کی ہامی پی ٹی آئی کی حکومت ہے'کیا وہ اے این پی کی طرح ایک ہی دن روزہ اور عید کروا سکتے ہیں یا ہمیشہ کی طرح اس سال بھی وہی ہو گا جو ہوتا آیا ہے-
ڈاکٹر طاہر ا لقادری اور سیاست
اگر علامہ صاحب کی علمی اور مذ ہبی خدمات کی بات کی جائے تو اس پر بحث اور تنقیر کرنا علما حضرات کا کام ہے لیکن اگر وہ سیاست میں آٰئیں گے تو معذرت کے ساتھ یہاں کوئی مقدس گائے نہیں- کوئی ان کی سیاست اور انقلاب کو خوش آمدید کہے گا تو کوئی تنقید کرے گا اور سوشل میڈیا کی ترقی اور آسان رسائی نے اس تنقید کواوربھی آسان کر دیا ہے' لہذا اگر علامہ صاحب واقعی سیاست کرنے آئے ہیں تو انھیں پیری مریدی اور استاد شاگرد کی سوچ کو ختم کرنا ہو گا کیونکہ یہاں نہ تو سب علامہ صاحب کے مرید ہیں نہ ہی شاگرد اور نہ ہی حضرت کے ادارہ کے تنخواہ دار ملازمین جو ان کی رائے سے اختلاف کرنے کی جرات نہیں کر سکتے- اگر پاکستان میں رہ کر سیاست کرنی ہے تو تنقید برداشت کرنا سیکھنا ہو گا-
عمران خان کا جلسہ بہاولپور PTI Bahawalur Jalsa
عمران خان کا جلسہ بہاولپور
Agar pti ke aaj ke jalsay ko dekhen tou Koi nai bat nahi thee iss jalsy me jo khan sb ne ki ho, wahi purani baten, hona tou yeh chaiye tha ke aik saal kpk me hukoomat krny ke bad imran khan apni govt ki karkardagi btaty, aik example set krty ke yeh kiya hum ne unhe pichla election hee hazam nai ho raha. Agar aap ne yeh kuch hee krna tha tou aap pyly hee election ko tasleem na krty, abb march ki dhamkiyan. Lets suppose ke agar yeh march kar ke govt khatm bhee kar lety hen tou kia alternative system hy unke pas aur phir kiya agar kal yeh aesay govt me aa jaen tou 1.5 crore vote lenay wali pmln 4-5 lakh log sarkon pe nai laa saky gi? Pti ko abb mulk ke halat dekh ke samjhdari se feslay krny chaiye. Iss bat ko koi oppose nai karta ke election islahat honi chaiye lekin kiya islahat march se islamabad ke sarkon par hon gi ya parliament me, agar 11.45 ki victory speech pe aapko aitraz hy tou uska bhee hal sarkon par tou nai hy beth kar bat krny se hee nikly ga. Agar aap ke iftikhar chaudry se mutaliq mutalby ki bat kren tou agar aap ko un ke kirdar par aitraz tha tou aap ne maafi kion mangi thi kia iss ka mtlb yeh ke tb aap ne contempt se bachne ke liye jhot bola tha aur jo sharamnak ka lafz aap ne bola wo iftikhar chaudry ke liye hee tha. Imran khan ki baton me tazad hy kion ke aik taraf tou wo army operation ke haq me nahi aur kehty hen ke humen taliban ke sath dialogs krna chaiye lekin dosri taraf khud apni bat ki nafi krty huey dialogs ke mukhalifat kar rahy hen aur muntakhib hukoomat ko dhamkiyan de rahy hen.
Subscribe to:
Posts (Atom)