Sunday, June 29, 2014

پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس

پاکستان عوامی تحریک کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس آج منہاج القران سیکریٹیریٹ  منعقد کی جارہی ہے- جسمیں  ؛چوہدری برادران کی مسلم لیگ (ق) شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ سمیت مختلف جما عتیں شریک ہونگی- اس وقت ملک میں دو حکومت مخالف تحریکیں چل رہی ہیں اور اسی وقت جنوبی وزیرستان میں طالبان کے خلاف ملکی تاریخ کا ایک بڑا آپریشن جاری ہے اس وقت چاہئے تھا کہ ملک کی تمام سیاسی قوتیں تمام سیاسی عداوتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس آپریشن کے ختم ہونے تک تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیتیں اور آپریشن کی وجہ سے گھرسے بے گھر ہونے والے آئی ڈی پیز کیلئے کام کرتیں لیکن لگ اس طرح رہا ہے کہ یہاں کسی کو ان بے سہارا لوگوں کی پرواہ نہیں اور ہر کوئی اپنے مفادات کے پیچھے بھاگ رہا ہے- اب دیکھنا یہ ہے کہ علامہ صاحب آج کی اس بیٹھک میں حکومت کو کتنی مہلت دیتے ہیں یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی  اور عوامی نیشنل پارٹی پہلے ہی اس کانفرنس میں شرکت سے انکار کر چکے ہیں

No comments:

Post a Comment