Tuesday, July 8, 2014
پیمرا کی کیبل آپریٹرز کو وارننگ
پیمرا نے تمام کیبل آپریٹرز کو ایک وارننگ جاری کی هے جس میں انھیں کسی بھی چینل کو غیر قانونی طور پر بند کرنے اور چینلز کے نمبر تبدیل کرنے سے باز رھنے کا کها گها هے بصورت دیگر ان کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا هے، پیمرا نے یه ایکشن چینلز کی طرف سے کی گئی شکایت کے بعد لیا جس میں چینلز کو غیر قانونی طور پر بند کرنے اور چینلز کے نمبر تبدیل کرنے کا کها گیا تھا
نواز شریف مشرف کے خلاف درخواست واپس نهیں لیں گے
مشرف غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ کا کهنا هے که وزیراعظم میاں نواز شریف کسی موقع پر بھی مشرف کے خلاف غداری کی درخواست واپس نهیں لیں گے، جبکه وه کیس کی اب تک کی کاروائی سے مطمئن هیں
Monday, July 7, 2014
اسلام آباد کراچی کمپنی میں سلنڈر دھماکا
اسلام آباد کے مصروف تجارتی مرکز کراچی کمپنی میں ایک ہو ٹل میں گیس سلنڈر دھماکا- دھماکا اب سے کچھ وقت قبل کراچی کمپنی میں واقع لاریب ان ہو ٹل میں ہوا ، جس سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ، اس واقع میں 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جنھیں فوری طور پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیسن میں پہنچا دیا گیا ہے-
آئی جی سندھ اقبال محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
آئی جی سندھ اقبال محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ گریڈ 21 کا افسر غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی گی سندھ بنا دیا گیا ہے ، غلام حیدر جمالی اس سے قبل اینٹی کرپشن کے چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، جبکہ اقبال محمود کو استیبلژمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے
ایچی سن میں کوٹہ سسٹم ختم
ایچی سن کالج نے اپنی سابقہ روایات کو ختم کرتے ہوئے کوٹہ سسٹم ختم کر دیا ، ایچی سن ملک کا صف اول کا تعلیمی ادارہ ہے جو 1866 میں قائم کیا گیا - اس سی قبل کالج میں اہم شخصیات کے بچوں کیلئے خصوسی کوٹہ مختص تھا تاہم اس سال ادارے نے اپنی سابقہ روایت کو ختم کرتے ہوئے کوٹہ سسٹم ختم کر دیا ہے جس کی زد میں بہت سی اہم شخصیات کے بچے بھی آئے ہیں لیکن ادارے نے کسی دباو میں آئے بغیر کوٹہ سسٹم ختم کر کے صرف اور صرف میرٹ پر داخلہ کئے ہیں
IMF $6.7 billion bailout آئی ایم ایف بیل آئوٹ پیکج
پاکستان نے آئی ایم ایف کو باور کرایا ہے کہ وہ ہر صورت بجٹ خسارہ کل جی ڈی پی کا 8۔4 فیصد رکھے گا اور اس کیلئے اگر منی بجٹ لانا پڑا تو وہ بھے لائے گا، مزید اگر ضرورت پڑی تو ترقیاتی کام کو آہستہ کر کے مطلوبہ ہدف پورا کیا جائے گا
Subscribe to:
Posts (Atom)