Tuesday, July 8, 2014

عمران خان قوم سے معافی مانگیں

پاکستان مسلم لیگ کے رهنماء صدیق لفاروق نے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مطالبه کیا هے که وه ١٤اگست یوم آزادی کو پر تشدد بنانے اور پولیس کے جوانوں کو اپنے ھاتھوں سے پھانسی دینے کے بیان پر قوم سے معافی مانگیں

پیمرا کی کیبل آپریٹرز کو وارننگ

پیمرا نے تمام کیبل آپریٹرز کو ایک وارننگ جاری کی هے جس میں انھیں کسی بھی چینل کو غیر قانونی طور پر بند کرنے اور چینلز کے نمبر تبدیل کرنے سے باز رھنے کا کها گها هے بصورت دیگر ان کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا هے، پیمرا نے یه ایکشن چینلز کی طرف سے کی گئی شکایت کے بعد لیا جس میں چینلز کو غیر قانونی طور پر بند کرنے اور چینلز کے نمبر تبدیل کرنے کا کها گیا تھا

نواز شریف مشرف کے خلاف درخواست واپس نهیں لیں گے

مشرف غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ کا کهنا هے که وزیراعظم میاں نواز شریف کسی موقع پر بھی مشرف کے خلاف غداری کی درخواست واپس نهیں لیں گے، جبکه وه کیس کی اب تک کی کاروائی سے مطمئن هیں

Monday, July 7, 2014

اسلام آباد کراچی کمپنی میں سلنڈر دھماکا

اسلام آباد کے مصروف تجارتی مرکز کراچی کمپنی میں ایک ہو ٹل میں گیس سلنڈر دھماکا- دھماکا اب سے کچھ وقت قبل کراچی کمپنی میں واقع لاریب ان ہو ٹل میں ہوا ، جس سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ، اس واقع میں 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جنھیں فوری طور پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیسن میں پہنچا دیا گیا ہے- 

آئی جی سندھ اقبال محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

آئی جی سندھ اقبال محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا  اور ان کی جگہ گریڈ 21 کا افسر غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی گی سندھ بنا دیا گیا ہے ، غلام حیدر جمالی اس سے قبل اینٹی کرپشن کے چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، جبکہ اقبال محمود کو استیبلژمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے

ایچی سن میں کوٹہ سسٹم ختم

ایچی سن کالج نے اپنی سابقہ روایات کو ختم کرتے ہوئے کوٹہ سسٹم ختم کر دیا ، ایچی سن ملک کا صف اول کا تعلیمی ادارہ ہے جو 1866 میں قائم کیا گیا - اس سی قبل کالج میں اہم شخصیات کے بچوں کیلئے خصوسی کوٹہ مختص تھا تاہم اس سال ادارے نے اپنی سابقہ روایت کو ختم کرتے ہوئے کوٹہ سسٹم ختم کر دیا ہے جس کی زد میں بہت سی اہم شخصیات کے بچے بھی آئے ہیں لیکن ادارے نے کسی دباو میں آئے بغیر کوٹہ سسٹم ختم کر کے صرف اور صرف میرٹ پر داخلہ کئے ہیں

IMF $6.7 billion bailout آئی ایم ایف بیل آئوٹ پیکج

پاکستان نے آئی ایم ایف کو باور کرایا ہے کہ وہ ہر صورت بجٹ خسارہ کل جی ڈی پی کا 8۔4 فیصد رکھے گا اور اس کیلئے اگر منی بجٹ لانا پڑا تو وہ بھے لائے گا، مزید اگر ضرورت پڑی تو ترقیاتی کام کو آہستہ کر کے مطلوبہ ہدف پورا کیا جائے گا

آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری

آپریشن ضرب عضب تیسرے ہفتے میں شامل، کاروائیوں کے دوران پاک فوج کو بڑی کامیابیاں ملیں، آپریشن میں اب تک 400 سے زیادہ ملکی و غیر ملکی دہشت ہلاک ، درجنوں ٹھکانے تباہ، دوسری طرف علاقے سے بڑی تعداد میں عام لوگوں کا انخلا جاری

اشرف غنی افغانستان کے نئے صدر منتخب

افغان الیکشن  کمیشن کے مطابق حالیہ صدارتی انتخاب میں اشرف غنی افغانستان کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں ، تفصیل کے مطابق اشرف غنی نے 44۔54 جبکہ ان کے مدمقابل عبداللہ عباللہ نے 43 فیصد ووٹ حاصل کئے

فوج دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کر دے ، جنرل راحیل شریف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے وزیرستان میں پاک فوج کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں سے خطاب میں کہا کہ تمام دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کو ختم کر کے دم لیں  گے اور پورے ملک میں دہشت گردوں کو ڈھونڈ کر ماریں گے اور ملک کو ہمیشہ کیلئے اس لعنت سے نجات دلائیں گے-

حمزه شهباز اوراداکار شان کا آئی ڈی پیز کیلئے منفرد کام

ممبر قومی اسمبلی حمزه شهباز اور اداکار شان نے آئ ڈی پیز کی مدد کیلئے ایک نیا طریقه اپنانے کا فهصله کیا هے، پارلیمنٹیرینز اور اداکاروں کی ٹیم کے مابین دستانه میچ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اداکاروں کی ٹیم کی  سربراهی اداکار شان جبکه حمزه شهباز پالیمنٹیرینز کی ٹیم کی کپتانی کرین گے جبکه اس دوستانه میچ سے هونے والی آمدنی آئی ڈی پیز کے فنڈ میں جمع کرائی جائے گی.

عمران خان پارلیمنٹ میں تبدیلی لائیں

وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کهنا هے که اگر عمران خان آئیں ، قانون یا الیکشن کمیشن میں تبدیلی لانا چاهتے هیں تو وه پارلیمنٹ میں لے کر آئیں

وزیر اعلی خیبر پختونخواه اسلام آباد میں آج منرل پالیسی کا اعلان کریں گے

وزیر اعلی خیبر پختونخواه آج اسلام آباد میں عمران خان کی موجودگی میں منرل پالیسی کا اعلان کریں گے . اس سے پهلے پالیسی کے نام پر سابقه حکومت نے پانچ سال منرلز کے نئے لائسنسوں کے اجراء وغیره پر پابندی رکھی جبکه اپنے لوگوں کو نوازنے کا سلسله جاری رها جسکے خلاف متاثرین عدالتوں میں دھکے کھا رهے هیں اور اس حکومت کے آنے پر اس پیشه سے منسلک لوگ بڑی امیدیں لگائے بیٹھے تھے لیکن مو جوده حکومت نے بھی سابقه حکومت کی روایت برقرار رکھتے هوئے نئی پالیسی کے نام پر لائسنسوں اور لیزوں کے اجراءپر تاحال پابندی لگا رکھی هے. اسی اثناء میں حکومت کا ایک چائنیز کمپنی ٹیونے پاک کے ساتھ تنازعه بھی سامنے آیا جس میں جکومت کا موقف تھا که مذکوره کمپنی غیر قانونی مائننگ میں ملوث هے جبکه کمپنی کا موقف تھا که وه حکومت کی طرف سے جاری کرده اجازت نامه کے بعد کام کر رهے هیں اور کسی غیر قانونی کام میں ملوث نهیں هیں اس مو قع پر کمپنی نی اپنی انویسٹمنٹ صوبه سے بلوچستان منتقل کرنے کی دھمکی بھی دی اور وزیر معدنیات کے خلاف ایک ارب روپے هرجانے کا دعوی بھی دائر کر رکھا هے. اس شعبے سے منسلک لوگوں کو اس نئی پالیسی کا شدت سے انتظار هے لیکن ساتھ هی آنے والی خبروں کے بعد سخت پریشانی کا بھی شکار هیں کیونکه مجوزه پالیسی میں وسیع پیمانے پر مائننگ کو زیاده توجه دی گئی هے جبکه اس پیشه سے منسلک ایک بڑی تعداد مڈل کلاس یا لوئر مڈل کلاس سے تعلق رکھتے هیں اور اس بات کا قوی امکان هے که نئی پالیسی میں لائسنس اور لیز کے حصول کو مزید مشکل اور غریب کش بنا دیا جائیگا   جس سے هزاروں لوگ بے روزگار هو جائیں گے.

ارسلان عمران جنگ ، ارسلان افتخار کے مطابق عمران خان کی ایک بیٹی بھی هے

سابقه چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوهدری کے صاحبزادے عمران خان کی اهلیت کو چیلنج کرنے الیکشن کمیشن پهنچ گئے، ارسلان افتخار کا کپنا هے که عمران خان نے اپنے دو بیٹوں کا ذکر کاغذات نامزدگی میں کیا هے جبکه ان کی ایک بیٹی ٹیری بھی هے جس کا ذکر انھوں نے نهیں کیا .اس سے قبل ارسلان افتخار کو عمران خان کی طرف سے لگائے گئے الزامات اور میڈیا کے دباو کے بعد بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ سے مستعفی هونا پڑا تھا.


Arsala iftikhr son of former chief justice of pakistan questions the eligibility of the pti chairman Imran khan for not mentioning his third child tarry beside other allegations. 

Tuesday, July 1, 2014

وفاقی حکومت خیبر پختون خواه کی کارکردگی سے مطمئن

وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں میں بهتر معاشی پالیسیوں پر خیبر پختونخواه حکومت کو ١.٥ ارب روپے دئے جس پر عمران خان بھ8 خوش هوئے اور صوبائی حکومت کو بھی مبارکباد دی